بنگلورو، 8؍اگست (ایس او نیوز) ریاست کے نو منتخب وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 9؍اگست بروز پیر سہ پہر 3:30 بجے ایس ایل ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
بروز ہفتہ و دھان سودھا میں اخباری نمائندوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ (جولائی ) 19 اور 21 تاریخ ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج اعلان باضباطہ طور پر کیا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ایس ایس ایل سی امتحان لکھنے والے تمام طلبہ پاس کردئے جائیں گے۔ کورونا بحران کے دوران اس سال 8 لاکھ 72 ہزار طلبہ نے ایس ایل ایل سی امتحان لکھا۔ اس مرتبہ ایس ایس ایل سی کا امتحانی طریقہ بھی تبدیل کیا گیا تھا ، پہلی مرتبہ تمام مضامین کا امتحان صرف 2 دنوں میں مکمل کیا گیا۔
یادرہے کہ سابق وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے سیاسی پارٹیوں اور والدین و دیگر افراد کی جانب سے اعتراض کئے جانے کے باوجود امتحان کو منعقد کروایا۔